پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ فرانس بھر بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت پیرس میں تقریبا پانچ لاکھ افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کیا اور گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ فرانس بھر بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت پیرس میں تقریبا پانچ لاکھ افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کیا اور گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک جلاؤ گھیراؤ اور کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پچاس فیصد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

خبررساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف بھرپور طریقے سے طاقت کا استعمال کیا، لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا