ایرانی ہلال احمر کی ٹیم ترکی میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں موجود ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ’ہلال احمر کی ٹیم نے ترکیہ میں ایک عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ایک بچے کو کئی گھنٹے بعد زندہ نکال لیا ہے۔ 

ایرانی حکام کا مزید کہنا تھاکہ ہلال احمر کی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ملبے تلے دبے مزید افراد کو بحفاظت نکالنے کے حوالے پرامید ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہوملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالا جائے۔

ایرانی ہلال احمر کی ٹیموں نے فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہیں جو آپریشن ایریا کے قریب قائم کیے گئے ہیں جہاں ریسکیوکیے گئے افراد کو فوری طورپرطبی امداد کےلیے پہنچایاجاتا ہے۔