مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا ہے۔
میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔
ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
البیسیلیسٹی نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔