ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ حضرت علی کی حکومت کی خصوصیات میں سے ایک اصلاح پسندی ہے، یہ وہ موضوع ہے جسے آپ کے حقیقی پیروکار امام خمینیؒ نے بہمن1357میں کامیابی سے ہمکنار کیا اور آج ہم آپ کے ساتھ اس فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ اسلامی ایران،راولپنڈی میں جشن ولادت امام علی علیہ السلام و انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر'' انقلاب اسلامی جدیداسلامی تہذیب کا نقطہ آغاز''کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ حضرت علی کی حکومت کی خصوصیات میں سے ایک اصلاح پسندی ہے، یہ وہ موضوع ہے جسے آپ کے حقیقی پیروکار امام خمینیؒ نے بہمن1357میں کامیابی سے ہمکنار کیا اور آج ہم آپ کے ساتھ اس فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

1357 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی دنیا میں 20ویں صدی میںپیش آنے و الے سب سے اہم سیاسی اور سماجی واقعات میں سے ایک تھی۔

اس انقلاب کو دنیا میںاستقلال ،آزادی یعنی خودمختاری اورآزادی ،نہ شرقی نہ غربی بلکہ اسلامی جمہوری  جیسے نعروں سے جانا جاتا ہے۔اور وہ دنیا بالخصوص عالم اسلام میں الہی اقدار پر مبنی عوامی انقلاب کا نمونہ قائم کرنے میں کامیاب رہاانہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس انقلاب کی بنیادیں ایمان اور دینی و روحانی اقدار پر مبنی ہیں اور شروع سے لے کر آج تک عوام کی ملکی ترقی اورخوشحالی میں مشارکت منفردمنظر ہے۔سب سے بڑھ کردینی قیادت اسلامی اس انقلاب کی اہم خصوصیت ہے انہوں نے کہا کہ شروع دن سے عالمی استکبار کے سرغنہ امریکہ سے تعلق منقطع کر کے ہم نے انقلاب اسلامی میں اس کی مذموم مداخلت کا راستہ ہی روک رکھا ہے تاہم دشمنوں کی طرف سے حملہ جاری ہے تاہم رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی بصیرت اور عوام کی حمایت دشمنوں کوشکست کا مزہ چکھنے پر مجبورکررہی ہے اسلامی ایران میں تمام آسمانی مذاہب کا اسلامی کونسل میں نمائندگی ہے اور تمام مذاہب کے لوگ پرامن اورپرآسائش زندگی گزار رہے ہیں۔بین الاقوامی دشمنوں کی پابندیوں اور دبا ئوکے باوجود اسلامی انقلاب کے بعد جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ بے مثال ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی نے کہا کہ ایران نے امریکہ کا مقابلہ کیا اوردنیا کو بتادیا کہ اسلامی قوانین پر عملدرآمد میں عزت اورشرافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے بتادیا کہ امریکہ کے بغیر بھی ترقی کی جاسکتی ہے جنرل سلیمانی نے داعش سے اسلامی ممالک کو نجات دلائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی راولپنڈی کے صدر عارف شیرازی نے کہا کہ علامہ مودودی ایران کے اسلامی انقلاب کے حامی تھے انہوں نے کہا دنیا میں کوئی بھی انقلاب لانا چاہتا ہے تو انہیں اسلامی انقلاب ایران کا مطالعہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا امام خمینی نے نہ شرقی نہ غربی کا نعرہ لگایا اورثابت کردیا کہ انقلاب اسلامی دنیا کے تمام مظلموں کی حامی حکومت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالباسط مجاہد نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایران نے ثابت کردیا کہ اسلامی قوانین میں ہی فلاح ہے اوریہ بات امام خمینینے انقلاب اسلامی حکومت کے زریعے دنیا کو بتادیا۔