مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج کا پارلیمنٹ اجلاس یہ کہتے ہوئے ختم کرنے کا اعلان کیا کہ تمام اراکین امام عالی مقام کے مزار پر حاضری دینے جارہے ہیں۔
بعد ازاں اب سے کچھ دیر پہلے محمد باقر قالیباف اور پارلیمنٹ کے ارکان نے اسلامی جمہوریہ کے بانی حضرت امام خمینی ﴿رہ﴾ کے مزار پہنچے اور امام خمینی (رہ) اور انقلاب سے اپنے عہد کی تجدید کی۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندے اسلامی انقلاب اور مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔