مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ان کے خاندان سے رابطے میں موجود ایک اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو ان کی میت پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اسلام آْباد سے دبئی پہنچے گا جہاں سے سابق صدر کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ ان کی میت کے ہمراہ اہل خانہ بھی پاکستان پہنچیں گے۔
سابق صدر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے پر مشاورت جاری ہے۔
امکان ہے کہ مرحوم پرویز مشرف کو ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔ ان کی فیملی کی جانب سے مرحوم پرویز مشرف کی تدفین کے مقام سے آگاہ کیا جائے گا اور نماز جنازہ و تدفین کے انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔
اعلیٰ ترین ملکی قیادت اور حلقے ان کی فیملی سے رابطے میں ہیں۔ ان کے اہل خانہ مرحوم پرویز مشرف کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، جس کا باضابطہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔