مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات نے بھی پرویز مشرف کے اہل خانہ سےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں مرحوم صدر کی فیملی کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔