مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی کے بعد مساجد کے اکاؤنٹس بند کردئیے گئے تھے، جسے بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے مساجد کے اکاؤنٹس بحال ہوئے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا مزید کہنا تھا کہ اب مساجد کے نئے اکاؤنٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔