مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب سے نقل کیاہےکہ جنین میں صیہونیوں نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
جنین کیمپ میں 24 سالہ ادہم جبارین صیہونیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جنین بٹالین کے کمانڈر تھا۔
دوسرا شہید جواد بواقتہ نامی ایک 57 سالہ معلم تھا جسے صیہونی اسنائپر نے نشانہ بنا کر شہید کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا احتمال ہے کیونکہ فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ابھی جاری ہے۔