لبنان کے دار الحکومت بیروت میں جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات اور گفتگو امیر عبداللہیان کے دورہ لبنان کے دوران بیروت میں ہوئی۔