ایران کے گورنر مرکزی بینک نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں ایران اور قطر کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی بینک  کے گورنر محمد رضا فرزین نے جمعرات کے روز قطر کے دار الحکومت دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ بندر بن محمد بن سعود آل ثانی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ایران کے گورنر مرکزی بینک نے قطر کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

آل ثانی نے ایران کے ساتھ بینکاری اور مالیاتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ملک کے مفاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بینکاری تعلقات کو فروغ دینا قطر کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری مہدی صفری بھی اس دورے میں ایران کے گورنر مرکزی بینک کے ہمراہ ہیں۔