مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شام اور ترکی کے وزرائے دفاع کے درمیان ماسکو ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی۔
ٹی اے ایس ایس کے مطابق شامی وزارت دفاع نے کہا کہ روس کی ثالثی میں ہونے والی اس ملاقات میں شام کے وزیر دفاع اور جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے علاوہ ترکی کے وزیر دفاع اور ترکی کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ بھی شامل تھے۔
شامی عرب نیوز ایجنسی (SANA) کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور یہ ملاقات مثبت رہی۔
خیال رہے کہ روس، شام اور ترکی کے وزرائے دفاع نے اس سے قبل ماسکو میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا جس میں شام کے بحران، مہاجرین کے مسئلے اور دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کہا کہ فریقین نے شام اور خطے میں عمومی طور پر صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔