مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین انسیہ خزعلی نے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے حال ہی میں تہران کی جیلوں میں خواتین کے وارڈز کا دورہ کیا ہے اور وہاں قید خواتین قیدیوں سے بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وہاں ہر ایک خاتون سے کافی دیر تک بات کی اور میرے ساتھ آنے والی خواتین اہلکاروں نے بھی تمام خواتین سے بات کی اور ہمیں ان کے خطوط موصول ہوئے اور ہم اب بھی ان کے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں۔
ایرانی نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی خواتین کے بارے میں اس طرح کے الزامات بالکل بھی درست نہیں ہیں۔
انسیہ خزعلی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدارت کے دفتر برائے خواتین کے امور کے اہلکاروں نے خواتین قیدیوں سے نجی اور خصوصی ملاقاتوں میں بات کی ہے۔