اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2022 - 16:41

جاپان کے مختلف جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث 8 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ جاپان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جبکہ برفباری کے باعث 17 دسمبر سے اب تک کل 8 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برفباری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کا نظام اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق شیمانے، ہیروشیما، کوچی اور ہوکائیڈو کے علاقوں میں برف کی سطح موسمی معمول سے زیادہ ہے اور برف باری جاری رہنے کی توقع ہے۔