مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر لاہور میں تعینات ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے آج (ہفتہ) اپنی پاکستان روانگی سے قبل وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں کام کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ثقافتی اور سیاسی مشترکات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے رجحان پر تاکید کی۔ انہوں نے پاکستان میں موجود ایرانی سفارتی مشنز کے لئے پاک ایران دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے جامع کوششوں کے حوالے سے اپنی کچھ سفارشات بھی پیش کیں۔
واضح رہے کہ موحدفر اس سے قبل وزارت خارجہ کے شعبہ سسٹمز اینڈ سائبر اسپیس کے سربراہ تھے۔