مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد افغانستان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ بیجنگ کی طرف سے یہ حکم داعش کی طرف سے پیر کو کیے گئے ایک حملے کے بعد سامنے آیا۔
خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹیڈ پریس کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کابل کے قلب میں چینی ملکیت والے ایک ہوٹل میں ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے کے ایک روز بعد بیجنگ نے افغانستان میں موجود اپنے تمام باشندوں کے فوری طور پر چین لوٹ جانے پر زور دیا۔ پیر کو کابل ہوٹل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی تھی۔