مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیجی طالب علم شہید حسن مختار زادہ کی تشییع، مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف کی گئی۔
شہید حسن مختار زادہ کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء اورعوام نے شرکت کی ۔
شہید حسن مختار زادہ کے جسد خاکی کو ضریح مطہر حضرت معصومہ (س) کا طواف کرایا گیا اور اس کے بعد آیت الله عابدی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کردی گئی بعد ازاں ان کے جسد خاکی کو حرم حضرت معصومہ (س) میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید حسن مختار زادہ قم کے مدرسۂ عترت کے طالب علم اور صوبۂ قم کی فاتحین یونٹ کے سرگرم بسیجی تھے۔ شہید، بقیہ اللہ ہسپتال تہران میں فسادیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی یو وارڈ میں داخل تھے تاہم 22 دن ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 18 آذر بروز جمعہ شہید ہو گئے۔