مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے اندرونی معاملات اور دہشت گردی اور بدامنی کی حمایت کیلیے برطانوی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کے تسلسل اور متعدد ایرانی شہریوں کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں تعینات برطانوی سفیر" سایمون شرکلیف " کو طلب کرلیا۔
اس ملاقات میں ایران کے اندرونی معاملات میں برطانوی حکام کے مداخلت پسندانہ اور غیر مہذب بیانات اور فسادات سے اس ملک کی حکومت اور میڈیا کی حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شہریوں کے خلاف غیر معقول اور منافقانہ برطانوی پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کی گئی.
ایرانی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اور لندن میں مقیم اور سرکاری میڈیا کی جانب سے ایران کے فسادات کو بھڑکانے کی کوششوں سے ایرانی عوام کی نفرت کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
برطانوی سفیر نے اعلان کیا کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔