مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ آج جمعرات کی صبح سائٹ ایریاکے علاقے میں لیبر اسکوائر کے قریب قائم گارمنٹس فیکٹری میںآگ لگ گئی، ابتدائی طور پر موقع پر موجود افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور ناکامی پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی 2 گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں۔
فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں کاآغازکیا، فیکٹری میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا جبکہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید2گاڑیاں طلب کی گئیں، مجموعی طور پر4گاڑیوں نے امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لیا،آگ پرایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد قابوپالیاگیا جبکہ اس کے بعدکولنگ کا عمل شروع کیاگیا۔
گارمنٹس فیکٹری میں جینز کی پینٹ بنتی ہے اور آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی تیار جینزکی پینٹیں خاکسترہوگئیں، فائربریگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔