اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2022 - 15:04

اب سے کچھ دیر پہلے بیلاروس کے وزیر اعظم سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گلاوچینکو اب سے کچھ دیر پہلے سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچے ہیں

خیال رہے کہ بیلاروس کے وزیر اعظم کا یہ دورہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور بیلاروس کے صدور کے درمیان کیے گئے مذاکرات کے تسلسل میں انجام پا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران اور بیلاروس کے وفود ٹرانزٹ، برآمد و درآمد، توانائی کی فراہمی، زرعی مصنوعات اور ٹیکنالوجی اور آلات کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے تہران اور منسک کے درمیان ایک جامع روڈ میپ تیار کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے وفود کے مذاکرات اور بات چیت کے بعد ایران اور بیلاروس کے کاروباری شعبے میں سرگرم افراد کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی کیا جائے گا۔