مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کر حقیقی آزادی لانگ مارچ 13 نومبر شام 4 بجے تک مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات پہلے ہی دو ماہ تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اب امتحانات مزید تاخیر سے بچوں کے تعلیمی سال کا ضیاع ہو گا۔
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ غلام شبیر نے خط میں عمران خان سے درخواست کی کہ لانگ مارچ 13 نومبر تک مؤخر کردیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں احتجاج کے باعث امتحانی سنٹرز پر پہنچنے کے حوالے سے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین پریشان ہیں۔