شیراز میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ علاج کے نائب صدر مہرداد شریفی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ بات کرتے ہوئے شیراز حملے کے متاثرین کی تازہ ترین حالت بتائی اور کہا کہ سانحے کے کل 19 متاثرین میں سے اب تک 14 زخمیوں کو آپریشن روم میں منتقل کر کے ان کا آپریشن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 9 افراد کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا بقیہ زخمی افراد اسپتال کے عام شعبہ جات میں داخل ہیں اور آنے والے دنوں میں انہیں فارغ کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2022 - 14:58
شیراز- شیراز میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ علاج کے نائب صدر نے کہا شیراز حملے کے زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔