مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سپریم کورٹ نے وزرات داخلہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان مارچ اور دھرنے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، جس کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانج رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو 20 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات کی پیشی کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔