ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے کے بعد وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی دلی ہمدردی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے وینزویلا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کہ جس کی وجہ سے اس ملک میں درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، وینزویلا کی حکومت، عوام اور خاص طور پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔