مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان پی ٹی آئی کے رہنماء مُراد سعید نے کہاکہ ابھی عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان نہیں کیا لیکن حکومت کانپنے لگی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اگر بنی گالا پاکستان میں ہے تو جاتی عمرہ اور بلاول ہاؤس بھی یہیں ہیں۔
فواد چودھری نے کہا انتہائی کمزور مقدمے میں وارنٹ جاری کرنا فضول حرکت ہے، اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے۔ اسد عمر نے کہا حکمرانوں نے عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی کی تو پچھتائیں گے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ردعمل میں کہا عمران خان کے مخالفوں کے اوسان خطا نہیں ختم ہوچکے ہیں، مریم نے پریس کانفرنس میں گرفتاری کی خواہش ظاہر کی اور رانا ثناء حکم بجا لائے۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق رکھنے والے جان لیں، عمران خان ایک شخص نہیں پوری قوم کا نام ہے۔ وہ میدان چھوڑ کر بیرون ملک نہیں بھاگیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کارکن بنی گالا پہنچنا شروع ہوگئے۔