ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور پارلمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ وہ چیز جس نے ہمیں خطرات کو مواقع میں بدلنے اور اسلامی انقلاب کو مزید طاقت اور استحکام کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن کرنے پر مجبور کیا وہ ہمیشہ میدان میں لوگوں کی موجودگی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حجۃ الاسلام نصراللہ نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں ایران میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں اور فسادیوں کے خلاف عوامی ریلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی میدان میں موجودگی تمام مسائل، سازشوں، فتنوں اور خطرات کو حل کر دے گی۔
انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی کے سب سے بڑے حامی اور ستون عوام ہیں اور انقلاب کے اس عظیم سرمایے کو ہمیشہ دشمنوں کی طرف سے خطرہ رہا ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اس سرمایے کو اسلامی انقلاب سے چھین لیں۔ اگر اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کی کوششیں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوئیں تو اس کی اصلی وجہ عوام کی پرجوش انداز میں میدان میں موجودگی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے کہاکہ ایرانی عوام انقلاب کو اپنا سمجھتے ہیں اور انہوں نے انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک تمام تر مشکلات کے باوجود اسلامی انقلاب کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر اس اب تک دشمن کے خطرات بے شمار ہیں اور ان کو گننا ممکن نہیں اور جس چیز نے ہمیں خطرات کو مواقع میں بدلنے اور اسلامی انقلاب کو مزید طاقت اور استحکام کے ساتھ اپنے راستے پر چلنے پر مجبور کیا ہے وہ میدان میں عوام کی موجودگی ہے۔
پژمانفر نے مزید کہاکہ چونکہ دشمنوں کو ایرانی عوام کی بصیرت کی شناخت نہیں ہے، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ فسادات کے ذریعے ملک کی سمت بدل سکتے ہیں لیکن لوگوں نے ہمیشہ بیرونی آقاوں کے اشارے پر ہونے والے فسادات کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ملک میں افراتفری اور عدم تحفظ کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لوگ میدان میں آئے اور اعلان کیا کہ وہ صرف منطقی باتوں کو مانتے ہیں اور ممکن ہے آج لوگ حکام پر تنقید کریں لیکن جب انقلاب کے اصول پر بات آئے تو عوام نے ان تمام مسائل کو ایک طرف رکھ کر دشمنوں کو بتا دیا کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑے ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہاکہ حکام عوام کی میدان میں موجودگی پر ان کی تجلیل کریں کیونکہ یہی عوام ہیں جو بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر مشکلات کے باوجود انقلاب کو اپنا سمجھتے ہیں اور انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہی عوام ہمیشہ کی طرح انقلاب اسلامی کے خلاف تمام خطرات کو مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔