ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے علاقے اروند کنار میں حساس ادارے نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک پیچیدہ کاروائی کے دوران ١۷ غیر ملکیو کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کی امام صادق ۳۹ آپریشنل برگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ سرحدوں کی نگرانی اور سرحدوں پر غیر قانونی رفت و آمد کی روک تھام کے آپریشن کے دوران ۳۹ آپریشنل برگیڈ کی اینٹلجنس ٹیم نے ایک پیچیدہ نوعیت کی کاروائی کے دوران اروند کنار کے علاقے میں ١۷ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جو کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان غیر ملکی باشندوں کے پاس قانونی کاغذات نہیں تھے اور غیر قانونی طور پر ملک کی سرحد عبور کرنا چاہتے تھے۔