ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کی ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعووں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں لکھا کہ اندرون اور بیرون ملک انسانی حقوق کے قابل نفرت ریکارڈ کے ساتھ امریکہ کے پاس دنیا کو لیکچر دینے کے لیے خود کو ایک اعلیٰ اخلاقی بنیاد دینے کی جرات کیسے ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ مسٹر بلنکن کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ایک ایسے ملک کے وزیر خارجہ ہیں جس کی پولیس نے صرف نو مہینوں کے دوران 730 لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے جن میں سے اکثر سیاہ فام تھے۔