مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف عمران خان نے نہیں وزیراعظم نے لگانا ہے, یہ کال دیتارہے کچھ نہیں ہونے والا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عمران خان کاخط توماناجاتاہے لیکن چوہدری شجاعت کانہیں, یہ قابل افسوس ہے، پہلے اپنے ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کیاگیااور اب بیرون ملک والوں کو بے راہ کیاجارہاہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اورالیکشن کمیشن اس کاساتھ دے وہ ٹھیک باقی غلط فوج اس کاساتھ چھوڑدے تووہ مجرم کہلاتی ہے،عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو غلط اورالیکشن کمیشن خلاف فیصلہ دے تووہ غلط، ٹی وی بندہوچکااب یہ ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے باز ہے, تلوے بھگوکر سیلاب میں اترنے کاڈرامہ کیا، پہلے آرمی چیف کورخصت کرنے کی بات کرتے تھے اب ایکسٹینشن کی،اس کافیصلہ توپارلیمان کرے گا۔