مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور جامعہ روحانیت کی جانب سے پاکستانی زائرین کی رہنمائی کے لئے میرجاوہ باڈر پر تعینات مبلغ حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے باڈر سے کچھ فاصلے پر موکب لگائے گئے ہیں جن میں کھانے پینے، رہائش، میڈیکل اور دیگر ضروری سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی آسانی کے لئے باڈر پر لگائے گئے موکب میں استراحت کرنے کے بعد زائرین بآسانی سیستان و بلوچستان جاسکتے ہیں اور وہاں پر بھی خادمین زائرین کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔