مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد عبدالرحمن آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماوں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس گفتگو میں ایران اور قطر کے درمیان بعض قونصلر معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ دونوں رہنماوں نے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے باہمی مشاورت بھی کی۔