مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اداراہ حج و زیارات کے پلاننگ مینیجر نے اربعین پورٹل میں اندراج کرنے والے زائرین کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کیا۔
حمید رضا محمدی نے مہر کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اربعین پورٹل پر 23 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد نے زیارت کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں سے ١۵ لاکھ ٦٦ ہزار افراد نے مکمل معلومات کا اندراج کرلیا ہے اور مطلوبہ رقم بھی جمع کروا کے اپنی رجسٹریشن فائنل کردی ہے۔
ادارہ حج و زیارات کے پلاننگ مینیجر کا کہنا تھا کہ اربعین پورٹل ابھی تک کھلا ہوا ہے لہذا جن افراد نے ابھی تک اپنی رجسٹریشن کے مراحل مکمل نہیں کئے ہیں، جلد ہی مکمل کرلیں جبکہ انشورنس کی مد میں ١۸ ہزار تومان ادا کرنا بھی ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں لہذا آئندہ ہفتے کو زائرین کی روانگی اپنے عروج پر ہوگی۔
ایرانی زائرین ٦ سرحدی نقاط سے عراق میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ ادارہ حج و زیارات کے مطابق روزانہ ایک لاکھ زائرین زیارات کے لئے عراق میں داخل ہوں گے۔