تعزیتی پیغام میں فرمایاکہ عالم ربانی اور عارف خدا آيۃ اللہ آقا شیخ محمد علی ناصری کی وفات پر میں اصفہان کے عوام، مرحوم کے عقیدت مندوں اور ان سے کسب فیض کرنے والوں بالخصوص مرحوم کے معزز بچوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم ربانی اور عارف خدا آيۃ اللہ شیخ محمد علی ناصری کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:  

  بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی اور عارف خدا آيۃ اللہ آقا شیخ محمد علی ناصری کی وفات پر میں اصفہان کے عوام، مرحوم کے عقیدت مندوں اور ان سے کسب فیض کرنے والوں بالخصوص مرحوم کے معزز بچوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ان بزرگ عالم دین اور اخلاق کے استاد نے، تزکیۂ نفس اور اسلام کی اخلاقی تعلیمات کے فروغ کو اپنی بڑی ذمہ داری سمجھا اور اپنے نورانی دل کے خشوع و خضوع کے ذریعے وہ اس سلسلے میں پراثر اور دلوں میں بیٹھ جانے والی تقاریر کیا کرتے تھے۔ خداوند عالم کی رحمت اور رضائے پروردگار ان کے شامل حال رہے۔ میں اللہ تعالی سے ان کی خدمات کی قبولیت اور ان کے لیے مغفرت الہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
27 اگست 2022