مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولاڈیمر پیوٹن نے آج جمعرات کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کئے جس کی رو سے ان کی ملک کی مسلح افواج میں ایک لاکھ سینتیس ہزار افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ حکم نامے کی دستخط شدہ کاپی قانونی معلومات کی ویب سائٹ میں رکھ دی گئی ہے۔ اس تعداد کے اضافے کے ساتھ روسی مسلح افواج کی تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
روسی خبررساں ادارے ریانووسٹی کے مطابق اس سے پہلے نومبر ۲۰١۷ میں جاری کئے گئے حکم نامے کی رو سے روشین فیڈریشن کی مسلح کی تعداد ۱۹۰۲۷۵۸تھی کہ جن میں سے ۱۰۱۳۶۲۸کا آرمی میں ہونا لازمی تھا۔ تاہم نئے حکم نامے میں اس تعداد کو بڑھانے کی کا کہا گیا ہے۔ اس طرح رشین ٰفیڈریشن کی مسلح افواج کی تعداد ۲۰۳۹۷۵۸ ہوجائے گی جن میں سے ۱۱۵۰۶۲۸ افراد کا تعلق آرمی سے ہوگا۔
دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روسی میزائل حملے میں 200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے اس فضائی حملے میں اسکندر میزائل سے حملہ کیا جس میں فوج کی ٹرین کو چھاپ لین اسٹشن پر نشانہ بنایا گیا۔