مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے شہر کراچی کے مقامی ہوٹل میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کے زیر اہتمام سیاحت، ثقافت اور ہینڈی کرافٹ سے متعلق دوسری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، جمہوری اسلامی ایران کے نائب وزیر سیاحت و ہینڈی کرافٹ علی اصقر شل بافیان، کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسین نوریان، ڈپٹی گورنر صوبہ فارس فاروق زادہ، ڈائریکٹر جنرل سیاحت و ہینڈی کرافٹ سید جاوید موسفی، سیکریٹری سیاحت نسیم الغنی و دیگر نے خطاب کیا۔
کانفرنس کے آخر میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری سیاحت نسیم الغنی اور پاکستان کی مختلف ٹریول ایجنسیز کے نمائندوں کو شیلڈ پیش کی گئیں۔