مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئی بھی صاحب ایمان ملعون سلمان رشدی کے لیے ہمدردانہ جذبات نہیں رکھ سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئی بھی صاحب ایمان ملعون سلمان رشدی کے لیے ہمدردانہ جذبات نہیں رکھ سکتا۔عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا صریحاً گھاٹے کا سودا ہے۔رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون سلمان رشدی کے خلاف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ خمینی رحمۃ اللہ کا تاریخی اور جرات مندانہ فتوی نبی کریم ﷺ سے عشق کا والہانہ اظہار ہے۔ملعون سلمان رشدی کے خلاف  روح اللہ خمینی کا فتوی اٹل ہے۔مراجع عظام کے فتاویٰ تبدیل نہیں ہو سکتے۔دین اسلام اور رسول اللہ ﷺ کے کسی گستاخ کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان و  عظمت ہمیں ہر تعلق سے بڑھ کر ہے۔یہ ہماری دینوی غیرت کا تقاضا ہے۔خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و حرمت کے  تحفظ کے لیے دنیا کے تمام تعلق قربان کیے جا سکتے ہیں۔ ملعون گستاخ کل بھی قابل نفرت تھا اور آئندہ بھی لعنت کا حقدار رہے گا۔ہم نبی ﷺ کے نام لیوا ہیں نبی ﷺکی عظمت پر منافقانہ طرز عمل اختیار کر نے والوں کے خلاف ہمارا موقف دوٹوک اور اٹل ہے۔