تہران کے ریجن ١۴ کی ثقافتی اور ہنری مینیجمنٹ کے سرپرست اور اخلاق کلچرل سینٹر کے سربراہ یوسف بالو نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا سید الشہداء امام حسین ﴿ع﴾ کے ایام عزا کی مناسبت سے مذہبی آرٹ کے سینیئر اور نئے فنکار ماہ محرم کے تیسرے عشرے میں ١۰ روز مجالس شبیہ خوانی «تعزیت خورشید» کا اہتمام کر رہے ہیں۔ یہ عشرہ مجالس ریجن ١۴ کی بلدیہ کے شعبہ اجتماعی اور ثقافتی امور کے تعاون سے برپا ہورہا ہے اور ١۰ روز کے دوران سہند ہال میں اذان مغرب سے پہلے شبیہ خوانی پیش کی جائے گی۔
متوسلین بہ حضرت زہرا ﴿س﴾ شبیہ خوانی گروہ ان مجالس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شبیہ خوانی کے فرائض انجام دے گا۔ مجالس میں درج ذیل موضوعات پر شبیہ خوانی اور تعزیہ خوانی پیش کی جائے گی۔
«فضل و فتاح»، «حضرت حمزه (س)»، «متوکل عباسی»، «شهادت حضرت مسلم (س)»، «شهادت طفلان مسلم (س)»، «شهادت حربن یزید ریاحی»، «شهادت حضرت علی اکبر (ع)»، «شهادت حضرت قاسم (ع)»، «شهادت حضرت عباس (ع)»، اور اسی طرح مجلس تعزیه اور شبیہ خوانی «بازار شام» اس سلسلے کی آخری مجلس ہوگی۔
تعزیت خورشید پروگرام کے ایگزیکٹیو سیکریٹری علی رضا طبسی کا کہنا تھا کہ تعزیت خورشید شبیہ خوانی اور تعزیہ خوانی کی ١۴۵ مجالس کا عنوان ہے جو ماہ محرم اور صفر کے دوران بلدیہ تہران کے ثقافتی اور ہنری ادارے کے تحت اور مخلتف ریجنز کی تقافتی اور ہنری مینیجمنٹ اور کلچرل سینٹرز کے تعاون سے تہران کے متعدد ریجنز میں برپا کی جا رہی ہیں۔