مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابو الحسن نواب نے شیراز میں صوبہ فارس کے ائمہ جمعہ و جماعت کی اربعین کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کو مسلمان معاشرے کا سب سے بڑا سرمایہ کہا جاسکتا ہے۔ لہذا اس فرصت سے بطریق احسن فائدہ اٹھا کر معاشرے میں وسیع پیمانے پر دین کی تبلیغ کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔
حجۃ الاسلام نواب نے کہا کہ یہ عظیم سرمایہ امام حسین (ع) کے ذریعے وجود میں آیا ہے اور آپ ؑ نے دلوں کو مسخر کیا ہوا ہے۔ دنیا اس مقام پر پہنچ جائے گی جہاں ہر کوئی امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کو تلاش کرے گا۔
حج و زیارات کے امور میں ولی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ایک جلوہ جسے اربعین دنیا والوں پر ثابت کرچکی ہے، ایثار اور قربانی ہے۔ لہذا اربعین کی مشی کے دوران واضح طور پر ایثار اور قربانی کے جلوے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جبکہ اگر ہم اس عظیم اقدام کی حفاظت کریں تو امام حسین (ع) کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اباعبد اللہ (ع) کے عظیم اہداف محقق ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے درمیان اس انداز میں اربعین کے موضوع کو پذیرائی حاصل ہے کہ جس نے حکام کو ہمیشہ حیرن کیا ہے تاہم اس کے باوجود معاشرے میں تبلیغی سرگرمیاں اس طرح سے ہونی چاہئیں کہ معاشرے کے تمام افراد اس مسئلے پر گہری توجہ دیں۔
حجۃ الاسلام نواب کا مزید کہنا تھا کہ حقوق الناس امام حسین (ع) کی سرخ لکیر ہے اور یہ خصوصیت جاذبہ ایجاد کرتی ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ اپنی تمام تر سرگرمیوں میں امام حسین (ع) کے چاہنے والوں کے حقوق کا خیال رکھیں اور اگر اربعین کی حفاظت کرنا مقصود ہو تو لازمی ہے کہ ہم عراقی عوام کے حقوق کا بھی خیال رکھیں۔