مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر نے وضاحت کی کہ تہران ٹو کربلا ٹرین اس طرح سفر کرے گی کہ تہران سے روانہ ہونے والی ٹرین مسافروں اور زائرین کو سرحدی شہر شلمچہ تک لے جائے گی جہاں سے مسافروں کو سڑک کے ذریعے عراق کے شہر بصرہ لے جایا جائے گا اور وہاں سے یہ ٹرین کربلا لے جائے گی۔
سید میعاد صالحی نے کہا کہ ہم شاملچہ اور بصرہ کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 32 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جسے فی الحال مسافر طے کریں گے تاہم اس حصے پر بھی جلد ہی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس کے شروع ہونے کے بعد ایرانی زائرین عراق اور عراقی زائرین آسانی سے ایران رفت آمد کر سکیں گے جبکہ مال بردار ٹرینیں بھی اس راستے سے گزریں گی۔