بھارت میں میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد جانبحق ہوگئے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارت کی ریاست بہار کے آٹھ اضلاع میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں گرج چمک  کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے موسم کی صورتحال اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 1995 سے لے کر 2014 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔