افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے سربراہ کے مطابق زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگر ہار اور لغمان میں محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ذرائع  کے مطابق 6 اعشاریہ 1 شدت کا یہ زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر  کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔