بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے کے 8 سے زائد اضلاع میں مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور 40 لاکھ افراد سیلاب میں پھنس گئے۔

ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 20 جب کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔