مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف کا صدارتی محل سعد آباد میں باقاعدہ استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے جبکہ میدان میں حاضر دستوں نے سلامی پیش کی۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر ترکمنستان کے صدرسردار بردی محمد اوف اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ کل رات تہران پہنچے ۔ ترکمنستان کے صدر آج ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی تعاون کے چند معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔