بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4  کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل "اگنی 4" کا کامیاب تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً 8:30 بجے اے پی جے عبدالکلام جزیرے، اڈیشہ سے کیا گیا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق میزائل ٹیسٹ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت کئے جانے والے معمول کے یوزر ٹریننگ لانچ کا حصہ تھا۔ بھارتی وزارت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ لانچ میں تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو مدنظر رکھا گیا۔