مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے فوجی جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوگيا۔ اطلاعات کے مطابق28 سالہ سپاہی حامد علی نے جواں مردی اور بہادری کے ساتھ وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ ہفتوں میں پاکستانی فوج پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔