ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  بھارتی فوجیوں نے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسزنے پلوامہ اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔بھارتی فوجیوں نے احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا ہے۔

گزشتہ چند روز میں بھارتی فورسز نے 14 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔