مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدر جوبائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر تین میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کے جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کے اختتام پر شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے میں میزائل تجربات کیے۔ یہ تین میزائل تجربات ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تجربات تھے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 بیلسٹک میزائل تجربات کیے ہیں جن میں سے ایک ممکنہ طور پر بین البراعظمی میزائل تجربہ ہے جب کہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ نے میزائل تجربات پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس شمالی کوریا کا یہ 17 واں میزائل تجربہ تھا جب کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا جلد جوہری تجربہ کرنے جا رہا ہے۔