روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ لاوروف اور ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے اور یوکرائن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے اور یوکرائن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اسوپٹنک کے مطابق روس اور ایران کے وزراء خارجہ لاوروف اور امیر عبداللہیان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے پربھی تاکید کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے  دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ یوکرائن جنگ کے بارے میں بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔