مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے ایران اور کیوبا کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس اور نتائج پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کی ظرفیتوں سے استفادہ باہمی اقتصادی فروغ میں اہم ثابت ہوگا۔
صدر رئيسی نے کیوبا کے نائب وزير اعظم ریکارڈو کیپرساس کے ساتھ ملاقات میں تہران اور ہوانا کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی متعدد اور گوناگوں ظرفیتوں سے بھر پوراستفادہ اقتصادی ، تجارتی ، زراعتی اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا سبب بنےگا اور ایران و کیوبا کو باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں مختلف ظرفیتوں اور صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی صلاحیتوں اور ظرفیتوں سے استفادہ باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم اور سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس ملاقات میں کیوبا کے نائب وزير اعظم نے کیوبا کے صدر کا پیغام ایرانی صدر کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ کیوبا اور ایران کے تعلقات اسٹراٹیجک نوعیت کے ہیں۔