مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف شہروں ميں گرد و غبار چھایا ہوا ہے ، کربلائے معلی بھی غبار کی لپیٹ میں ہے۔ خادمین حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام نے حرم مطہر کو ایک معنوی تقریب کے دوران گرد وغبار سے صاف کردیا۔ سال بھر میں مختلف تقریبات کے دوران حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کو غبار سے صاف کیا جاتا ہے اور ضریح مطہر کو بھی گلاب سے دھویا جاتا ہے۔